اتوار 12 جنوری 2025 - 10:55
پولینڈ نتن یاہو کو گرفتار کرے: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا مطالبہ

حوزہ/ فرانچسکا آلبانیز، نے پولینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرے اور صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اگر اگر پولینڈ کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم انجام دینے کے الزام میں گرفتار کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر، فرانچسکا آلبانیز، نے پولینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرے اور صہیونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اگر اگر پولینڈ کا دورہ کرتے ہیں تو انہیں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم انجام دینے کے الزام میں گرفتار کرے۔

آلبانیز نے بیان دیا: "بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ ان افراد کو گرفتار کریں جن پر عدالت نے وارنٹ جاری کیا ہو۔ پولینڈ، جو منگولیا کو ولادیمیر پیوٹن کی گرفتاری میں ناکامی پر تنقید کر چکا ہے، اس کو چاہیے کہ وہ نتن یاہو کو بھی گرفتار کرے"۔

جمعرات کو پولینڈ کی حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نتن یاہو اگر آشوٹز جبری مشقت کے کیمپ کی آزادی کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں، تو انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ یہ تقریب رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں نتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گالانٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو غزہ میں اپنے ظالمانہ جرائم کے باعث بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha